اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں متعین چینی سفیر نے واضح کیا ہے کہ چین کو سی پیک منصوبے میں سعودی عرب کی شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ چین نہ صرف پاکستانی زراعت اور سماجی ترقی میں بھر پور تعاون کر ے گا بلکہ مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے پاکستان سے درآمدات بھی بڑھائیں گے ۔