زر مبادلہ کے ذخائر میں 10کروڑ ڈالر کمی

کراچی (امت نیوز) زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوگئی جس کے بعد ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرسے بھی گر کر 14 ارب 85 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 8 ارب 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 96 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 54 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment