محاصرے کے دوران مزید 2 کشمیری شہید – تشدد سے متعدد زخمی

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جس پر ہزاروں کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔شہید ہونے والوں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا سابق ریسرچ اسکالرڈاکٹر عبد المنان وانی بھی شامل ہے۔ احتجاجی مظاہرین اور بھارتی فورسز میں ہونے والی جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے ۔ کشمیر یونیورسٹی میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ آج کشمیری طلباء مظاہرے کریں گے جبکہ حریت کانفرنس کی اپیل پر آج جموں کشمیر میں ہڑتال بھی کی جائے گی۔ شہید ڈاکٹر عبدالمنان وانی کی نماز جنازہ آج 12اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔ رواں برس دو بڑے کشمیر اسکالر ڈاکٹر محمد رفیع بٹ اور ڈاکٹر عبدالمنان وانی شہید ہوئے ۔

Comments (0)
Add Comment