لندن میں تعینات مشاہد اللہ کے بھائی کو ہٹانے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ نےمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی ساجد اللہ کو اسٹیشن منیجر لندن کےعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان طلب کرلیاہے،ساجد اللہ کو بذریعہ میل واپسی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور پی آئی اے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ساجد اللہ نے پی آئی اے انتظامیہ سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اسٹیشن پر تعیناتی کا دورانیہ 3 سال ہے، ساجد اللہ اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کر چکے ہیں، انہیں کسی کے کہنے یا دباؤ پر واپس نہیں بلایا گیا۔دریں اثنا ساجد اللہ کا کہنا ہے کہ لندن میں پی آئی اے کا نیا اسٹٰیشن منیجر بھجوائے بغیر ہی ان کا تبادلہ کیا گیا ہے، انہیں واپسی کے لئے انتظامات کرنے کی بھی مہلت نہیں دی گئی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر مشاہد اللہ کا بھائی ہونے کے باعث سیاسی انتقام لیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment