ممبئی(امت نیوز) سری لنکن کرکٹر راناٹنگا اور مالنگا بھی ’می ٹو‘ مہم کی زد میں آگئے۔بھارتی ایئرہوسٹس نے فیس بک پوسٹ میں لکھاکہ ایک مرتبہ ممبئی کے ہوٹل میں رانا ٹنگا نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا ٗوہ بڑی مشکل سے خود کو ان سے چھڑوا کر استقبالیہ پر پہنچیں تو انھیں کہا گیا کہ یہ ان کا نجی معاملہ ہے۔اسی طرح بھارتی پلے بیکر سنگر چنمائی سریپادا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایک دوست کو ڈھونڈ رہی تھیں کہ مالنگا نے انھیں کہا کہ وہ ان کے روم میں ہیں ٗوہ اندر گئیں تو دروازہ بندکرلیا۔