میلبورن (امت نیوز)آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے ہیں، اس بیماری کی وجہ سے 32سالہ کھلاڑی کرکٹ سے وقتی طور پر الگ ہوگئے ہیں۔میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان ہیسٹنگزنیاپنی بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی بولنگ کرتا ہوں میرے پھیپھڑوں سے خون بہنے لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے میڈیکل ٹیسٹ کرائے تاہم اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی۔