دبئی(امت نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن (آج)ہفتہ کو ہوگا۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی کہ دبئی کے ہسپتال میں امام الحق کی انگلی کے آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور آپریشن کے موقع پر پاکستان ٹیم اور پاکستان اے کے ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اوپنر امام الحق کا زخمی ہونا قومی بیٹنگ لائن کیلئے بڑا دھچکا ہے، توقع ہے کہ انہیں فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ اور تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی امام کی شرکت مشکوک ہے۔