کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا کی ہدایت پر کوسٹ گارڈز کے تحت بلوچستان کے پسماندہ و دورافتادہ علاقوں جیوانی، پیشگان ، پسنی ، مکولو اور وندر ناکہ کھاری میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول ڈاکٹرز اور ماہرین امراض نے لوگوں کا مفت چیک اپ کیا۔ میڈیکل کیمپس میں خواتین و بچوں امیت 1905 مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، اور مفت ادویہ تقسیم کی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے کوسٹ گارڈز اور طبی عملے کی کاوش کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈز اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی رہے گی۔