واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ پر لگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات کیخلاف میلانیا ٹرمپ میدان میں آگئیں۔ امریکی خاتون اول میلانیا چینل کوانٹرویودیتے ہوئے شوہرڈونلڈ ٹرمپ پرلگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات کیخلاف بول پڑیں، انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسگی سے متعلق سب سے زیادہ مجھے تنگ کیا گیا یہاں تک کہ دنیا میں سب سے زیادہ جملے مجھ پر کسے گئے ہیں۔ میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کو انٹرنیٹ پر تنگ کرنے کے خلاف مہم اپنی وجہ سے شروع کی، انہوں نے جنسی ہراسگی کا شکار خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین جنسی ہراسگی کیخلاف ٹھوس شواہد دیا کریں تا کہ بروقت تحقیقات ہوں اور انہیں انصاف بھی ملے۔