اے این پی کے مہنگائی-ٹیکسز کے خلاف مظاہرے

جمرود/ بنوں( نمائندگان امت، بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف خیبرپختون بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی آج ہے۔حکومت نے غربت کو نہیں غریب کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمرود میں احتجاجی مظاہرہ جمرودبائی پاس سے شروع ہوکر تاریخی باب خیبر پر احتتام پزیر ہوا جہاں پر مہنگائی کے خلاف دھرنا دے کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے اے این پی کے رہنماووں شاہ حسن شینواری، ایران شاہ افریدی،سیدا جان افریدی،محمد عمر افریدی،عبدلواحد افریدی اورچراغ افریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ پاکستان کے تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ائی تھی جتنی آج ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع بنوں نے احتجاجی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں اے این پی کے تمام ذیلی شاخوں کے ذمہ داروں اور کارکنوں نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حاجی عبدالصمد خان ، تحصیل بنوں کے صدر حاجی عبدالمتین خان ، شاہ قیاز با چہ ایڈوکیٹ ، جوہر علی ، شاہ وزیر ، تاج ملوک ، طاہر خان ،مرید حیات ایڈووکیٹ ،حکمت پختون، ثناء اللہ خان، عبدالصمد خان و دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے چند آیام میں مہنگائی کا وہ طوفان کھڑا کیا گیا جس کی استعداد غریب عام نہیں رکھتی اور اتنی مہنگائی تو پچھلی حکومتوں میں سالہوں میں آ تی تھی چونکہ عوامی مسائل اے این پی کی ترجیح ہیں اور اس کڑے اور مشکل وقت میں عوامی نیشنل پارٹی چپ سادھ نہیں لے سکتی۔سوات میں اے این پی نے مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو جعلی قراردیدیا ،مینگورہ کے نشاط چوک میں اے این پی کے کارکنوں نے پلے کار ڈز اور بینرز اٹھائے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کیصوابی امن چوک میں مہنگائی کے خلاف ایس ڈی اے(صوابی ڈیموکریٹک الائنس) کا ایک پرامن احتجاج ہوا جسمیں اے این پی کے اسلام خان جمعیت علمائے اسلام کے غلام حقانی صاحب قومی وطن پارٹی کے مسعود جبار خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید انقلابی وغیرہ نے خطاب کیا۔شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں شروع ہونے والی ناقابل برداشت مہنگائی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ ضلعی کے سطح پر سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ ہیڈ کوارٹر الپوری کے چوک میں منعقد ہوا جسمیں عوامی نیشنل پارٹی کے علاوہ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی قیادت کی کال پر اے این پی ضلع مردان نے مہنگائی اورٹیکسوں کے بھرمار کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر حمایت اللہ مایار نے کی کارکنوں نے مختلف پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مہنگائی او رحکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔

Comments (0)
Add Comment