اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )آئی جی پنجاب کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خط کے معاملہ پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نےجوابی خط لکھ دیااور واضح کیاہے کہ انتخابا ت کےدوران کیےگئےتبادلوں کوروکنے کااختیار حاصل ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کولکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ آئی جی امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی کانوٹیفکیشن آئین کی شق 218 (3) کےتحت معطل کیا گیا ہے اورالیکشن ایکٹ کے تحت بھی نوٹیفکیشن کی معطلی کا اختیار ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے احکامات پرعمل درآمد کیاجائے۔