کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس میں پہلے سلام اور کلام کا کلچر فروغ دیں گے۔این ایچ اے کے ساتھ مل کر موبائل ایپلیکیشن لائیں گے، جس سے سڑکوں کی حالت، ٹریفک جام کی صورتحال معلوم کی جاسکے گی۔وہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ترقی پانے والے افسران کے لیے رینک ویئرنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی سیکریٹری شعیب صدیقی، آئی جی اے ڈی خواجہ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔