لاہور (امت نیوز) ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور حنیف محمد کے پوتے 26 سالہ شیزر محمد نے فرسٹ کلاس میں ڈبل سنچری بنا کر ایک اور عالمی ریکارڈ محمد برادران کے نام کر دیا۔پاکستان کے محمد برادران کی تیسری نسل نے فرسٹ کلاس میں ڈبل سنچری بنا نے کا عالمی ریکارڈ قائم کیاہے۔ قائد اعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس کے شیزر محمد نے ملتان ریجن کے خلاف 265 رنز کی اننگز کھیلی۔ شیزر سے قبل ان کے والد اور دادا بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔