سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کوعمرقید50ہزارجرمانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے 8سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید اور50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے ۔گذشتہ روزعدالت نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر ملزم عمران کو پیش کیا گیا ۔گذشتہ سماعت پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو گذشتہ روز سنایا گیا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید3 ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔

Comments (0)
Add Comment