چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ترک وفد کی خیر سگالی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ترک نائب وزیر خارجہ یاؤز سلیم کرن کی قیادت میں ترکی کے وفد نے جمعہ کو خیر سگالی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل بھی موجود تھے ۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیف جسٹسنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ سماجی اقدار کے حامل ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے مشترکہ تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments (0)
Add Comment