کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اور پی پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک دوماہ میں ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے جاوید ناگوری، خلیل ہوت، اکبر، مسلم لیگ (ن) رہنما علی اکبر گجر، سلطان بہادر اور دیگر نے کہا کہ ان حالت میں اپوزیشن کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی لیے دونوں پارٹیوں کی قیادت نے فصیلہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سندھ میں پی پی اور پنجاب میں نواز لیگ کے امیدواروں کی حمایت کی جائے ۔ رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر شہازشریف کی گرفتاری کی مذمت کی۔