کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانے اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اور من مانے اضافے کا نوٹس لیا جائے۔شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ ویسے ہی نہ ہونے کے برابر ہے اور جو ہے اس کا بھی بُرا حال ہے ۔پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔شہریوں کو مسافر بسوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور کردیا گیا۔شہر میں 10ہزار بڑی بسیں سڑکوں پر لائی جائیں۔