ملیر میں خسرہ سے بچائو آگہی واک

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے کہا کہ خسرہ انتہائی موذی مرض ہے۔اس سے بچاؤ کے لیے والدین 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو 15 سے 27 اکتوبر تک ’’خسرہ سے بچاؤ کی مہم ‘‘ میں حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔یہ بات انہوں نے اے ڈی سی شجاعت حسین ، ڈاکٹر طاہر ملک اور دیگر کے ہمراہ عوامی آگاہی کیلئے خسرہ سے بچاؤ مہم واک کے دوران کہی۔چیئرمین نے کہا کہ خسرہ کی ویکسین تمام سرکاری مراکز میں مفت لگوائی جاسکتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment