اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ کےاحکامات پرعمل درآمدکردیاگیا،زینب زیادتی وقتل کیس کےمجرم عمران کےڈیتھ وارنٹ جاری کردیئےگئےجس کےتحت مجرم کو17اکتوبرکوپھانسی دی جائےگی۔لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج شیخ سجاداحمدکےروبروپراسیکیوٹرعبدالروٴف وٹونےدلائل دیئے جس کےبعدعدالت نےمجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیےجس کےمطابق قتل کےمجرم عمران کو17اکتوبرکوسینٹرل جیل لاہورمیں پھانسی دی جائےگی مجرم کومجموعی طورپر21بار سزائےموت کاحکم دیاگیاہے۔عدالت نےکائنات بتول کیس میں مجرم عمران کو3بارعمر قید اور23سال قیدکی سزاسنائی اور25لاکھ روپےجرمانہ اور20 لاکھ 55 ہزارروپےدیت ادا کرنےکابھی حکم دیا۔عدالت زینب سمیت 7بچیوں تحمینہ،ایمان فاطمہ،عاصمہ،عائشہ آصف،لائبہ اورنورفاطمہ کے قتل کیس کا فیصلہ بھی سناچکی ہے۔