شوکت صدیقی کا برطرفی چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ/مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے وکلاء سے مشاورت کی ہے جس کے بعد پیر تک برطرفی کا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اور وزارت قانون کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment