اسلام آباد سے سابق بریگیڈیئراغوا

اسلام آباد (نمائندہ امت )تھانہ رمنا کے علاقے سیکٹر جی 10سے ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو اغواء کر لیاگیا۔ پولیس نے بیٹے کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا ۔ علی رضوان نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کےوالد راجہ رضوان علی ڈرائیور وسیم کے ساتھ خا ن پور تحصیل و ضلع ہری پور سے اسلام آباد آئے اورڈرائیور کو گلی نمبر 17 میں چائے پینے کا کہہ کر گئے لیکن واپس نہیں آئے،ڈرائیور نے والد کی گمشدگی کی اطلاع بذریعہ فون دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپنی مددآپ کے تحت بھی والد کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جبکہ ان کا فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے،شک ہے والد کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔پو لیس نے مقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی ۔

Comments (0)
Add Comment