رات جاگنے سے شہبازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کے زیر حراست سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔نجی ٹی وی کےمطابق میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ شہباز شریف کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کے ساتھ معدے میں سوزش ہے۔رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نیب کی حراست میں کل رات گئے تک جاگتے رہے جب کہ ان کا ہاضمہ بھی خراب ہے، شہباز شریف آج کل پرہیزی کھانا کھا رہے ہیں، انہوں نے کل بھی کھچڑی اور دہی کھایا جب کہ صبح ناشتے میں سینڈ وچ اور رات کھانے میں دال سبزی اور چاول کھاتے ہیں، شہباز شریف دوپہر میں پھل کھاتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment