نیب درخواست پرسعدرفیق-سلمان رفیق کے بیرون ملک جانے پر پابندی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی درخواست پر امیگریشن حکام نے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ کے نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیے۔جس کے بعد وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور قیصر امین کے بیرون ملک جانے پر پابندی کی درخواست کی تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عثمان نواز کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تینوں افراد کو بلیک لسٹ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے تینوں افراد کو پاسپورٹ کا اجرا ڈائریکٹوریٹ جنرل کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

Comments (0)
Add Comment