کراچی میں رکشہ ڈرائیورکے اکائونٹ سے اڑھائی ارب روپے کی ٹرانزیکشنز

کراچی (امت نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے رکشہ ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ سے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف کردیا۔کراچی میں فالودہ والے اور حیدر آباد کے نجی کمپنی میں ڈرائیور کی نوکری کرنے والے کے بعد ایف آئی اے نے ایک اور مزید اربوں روپے ٹرانزیکشنز کرنے والے بینک اکاؤنٹ کا سراغ لگایا۔ایف آئی کے مطابق کراچی کے نجی بینک یو بی ایل رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوی۔ان کا کہنا تھا کہ ’تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کا نام رشید ہے اور وہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

Comments (0)
Add Comment