4 ڈی آئی جیز – 18 ایس ایس پیز – 12 تھانیدار تبدیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے4ڈی آئی جی، 18ایس ایس پی اور ایس پی سمیت 22 افسران اور 12ایس ایچ او کے تبادلے کر دئیے گئے۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے 4ڈی آئی جی سلطان علی خواجہ کو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹرل پولیس آفس ، عبدالخالق شیخ کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر سی پی او، نعیم احمد شیخ کو ڈی آئی جی حیدر آباد ، مقصود احمد کو ڈی آئی جی آپریشن مقرر کیا گیا ،حکم نامے میں مزید تبادلوں کی زد میں آنے والے18 افسران میں نعمان صدیقی کو ایس ایس پی ڈرائیونگ لائسنس ، توقیر نعیم ایس پی جامشورو،بشیر بروہی ایس پی فارنر سیکورٹی سیل ،ذوالفقار علی تالپر ایس پی ٹنڈو محمد خان،مسعود احمد بنگش ایس ایس پی لاڑکانہ ،بشیر احمد ایس ایس پی ٹھٹھہ،تنویر حسین تونیو ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد ،فیصل عبداللہ چاچڑ اے آئی جی آپریشن سندھ،امیر سعود مگسی ایس پی سجاول ،اعجاز احمد شیخ ایس پی عمر کوٹ ،عدیل احمد چانڈیو،اے آئی جی لاجسٹک سی پی او ،سید محمد علی رضا ایس پی کورنگی ، ساجد عامر سدوزئی ایس پی شکار پور ،سرفراز نوازایس ایس پی حیدر آباد، پرویز خان عمرانی ایس ایس پی دادو ، محمد عارف اسلم ایس ایس پی سینٹرل، عرفان بلوچ ایس ایس پی پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد، شاد ابن مسیح اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے ایک حکم نامے کے تحت 12ایس ایچ اوز کے تبادلے کیے ہیں ،حکم نامے کے تحت انسپکٹر انیلا قادر کو ایس ایچ او تھانہ یوسف پلازہ،انسپکٹر زوار حسین کو ایس ایچ او تھانہ سائٹ بی،انسپکٹر شبیر حیدر کو ایس ایچ او تھانہ صدر،انسپکٹر نفیس الرحمان کو ایس ایچ او تھانہ گلشن معمار،سب انسپکٹر زبیر نواز کو ایس ایچ او تھانہ سکھن، سب انسپکٹر ابوحمیر کوایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاؤن، سب انسپکٹر حق نواز پھلپھوٹو کو ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی، سب انسپکٹر ایاز احمد کو ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس،سب انسپکٹر امجد کیانی کو ایس ایچ او تھانہ شریف آباد،سب انسپکٹر ہدایت حسین کو ایس ایچ او تھانہ گلبہار،سب انسپکٹر عرفان آصف کو ایس ایچ او تھانہ نارتھ ناظم آباد،سب انسپکٹر سید عدیل رضا کو ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی تعینات کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment