لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک – نیپرا حکام ہائیکورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا اور کے الیکٹرک حکام کو طلب کر لیا ااور توہین عدالت پر سی ای ا و کے الیکٹرک آصف سعد، ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن عامر ضیا ،سابق سی ای او کے الیکٹرک طیب ترین سے 30اکتوبر تک جواب مانگ لیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے مدعا علیہان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک اور نیپرا حکام عدالتی کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہےاور اب بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔

Comments (0)
Add Comment