ہولی فیملی اسپتال میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی مبینہ بے ضابطگیوں کی چھان بین کی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ امت) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے ہولی فیملی ہسپتال میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی مبینہ بے ضابطگیوں کی چھان بین کی ہدایت کردی۔ذرائع نے بتایاکہ ہولی فیملی ہسپتال میں تعینات گریڈ17کی جونیئر نرس روبینہ کوثر کومسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر راجہ شفاق سرور کے بھائی سابق ایم ایس ہولی فیملی راجہ شفیق سرور نے مبینہ طور پر خلاف ضابطہ گریڈ 19کی سیٹ پر تعینات کرکے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ بنایا تھا۔ صوبائی وزیر صحت نے شکایات موصول ہونے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment