پورٹر) وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے تعمیراتی شعبہ اور اس سے منسلک صنعتیں ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گی، آباد ناردرن ریجن کم آمدنی والے طبقے کو گھر فراہم کرنے کے حکومتی منصوبے میں کردار ادا کرے ۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) ناردرن ریجن کے دفتر کے دورے پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے کے تحت بلڈرز اور ڈیولپرز کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جائے گی، 50 لاکھ گھر منصوبے سے کم لاگت گھروں کی فراہمی کیساتھ ساتھ لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا، جس کے نتیجے میں معیشت کو فروغ ملے گا۔ چیئرمین آباد ناردرن ریجن ایس ایم عمران نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے کم آمدنی والے طبقے کے اپنا گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آباد منصوبے میں حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر آباد ناردرن ریجن کے وائس چیئرمین حضر ایوب اظہار اور بلڈرز اور ڈیولپرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔