چراٹ-درہ آدم خیل میں2 کوئلہ کانیں بیٹھنے سے 5جاں بحق

نوشہرہ /پبی ( نمائندگان امت)نوشہرہ کے علاقہ جبہ خوشک میں کوئلے کی کان گرنے کی نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہو گئے ، جبکہ چار افراد ملبے تلے دب چکے ہیں ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ امدادی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے مزید ملبے میں دبے مزدوروں کو بھاری مشینری کے ذریعے نکالا جا رہا ہے ، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچی ہے۔ نوشہرہ میں مائین میں فضل وہاب ولد نور الواہاب اور باچا خالد ولد بخت زمان ساکن شانگلہ الپوری زڑہ ڈھیرئی جاں بحق ہوئے دونوں مزدور محمد فضل رحیم کے مائین میں کام کر رہے تھے ۔دوسرا واقع درہ آدم خیل میں پیش آیا جس میں شانگلہ داموڑئی نڑیدلی کے رہائشی گوہر ولد گل ، جنت خان ولد سر زمین اور محمد رحمن ولد زرین موت کے اغوش میں چلے گئے۔

Comments (0)
Add Comment