اغواءبرائے تاوان کے مجرم کوعمر قید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواءبرائے تاوان کے مجرم کوعمر قید کی سزا سنادی ۔ سماعت پر ملزم زبیر عرف میمن کو پیش کیا گیا ۔ گذشتہ سماعت پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو گذشتہ روز سنا دیا گیا ۔استغاثہ کے مطابق 13سالہ طلحہ کو ملزمان نے گلشن اقبال سے گن پوائنٹ پر اغواءکرلیا تھا۔ نا مزدملزمہ لائبہ وعدہ معاف بن گئی تھی۔ انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ نہ دینے پرفیکٹری منیجر کو قتل کرنے کے مقدمہ میں وکیل صفائی کی جانب سے مزید گواہ پیش کرنے کی استدعا پراستغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

Comments (0)
Add Comment