حیدر آباد (بیورو رپورٹ) لیاقت کالونی کے رہائشی خالد حسین کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، اغوا کار نے کچھ دیر کے بعد بچی کو خود اس کے والد کے حوالے کر دیا۔ لیاقت کالونی کے رہائشی خالد حسین اپنی اہلیہ کے ساتھ پٹھان کالونی میں سامان لینے کے لئے ایک دکان پر رکے ان کی 4 سالہ بیٹی علیشہ موٹرسائیکل پر بیٹھی تھی کہ کوئی شخص موٹرسائیکل سمیت اسے اپنے ساتھ لے گیا، بتایا جاتا ہے کہ وہی شخص جس کا نام الطاف حسین تھا کچھ دیر بعد اسی جگہ پہنچا اور بچی اور موٹر سائیکل خالد حسین کے حوالے کردی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم الطاف حسین کو حراست میں لے لیا، ملزم کا کہنا ہے کہ وہ خالد حسین کی موٹرسائیکل کو اپنے دوست کی بائیک سمجھ کر لے گیا تھا، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔