یہودی آباد کاروں کے پتھراؤ سے فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز)مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی خاتون 47سالہ عائشہ الربوی کو اینٹیں مار مار کر شہید کر دیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق عائشہ اپنی کار میں جا رہی تھیں کہ یہودی آباد کاروں نے ان کو گھیر لیا اور اس دوران ان پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا ۔پولیس کو اس کی سیٹ پر خون آلود اینٹیں بھی ملی ہیں۔عائشہ کے شوہر 52 سالہ یعقوب الربوی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ شام ایک یہودی بستی کے قریب سے اپنی کار میں جا رہے تھے کہ نابلوس سے پہلے ان پر یہودی بستی کی جانب سے پتھراؤ شروع کر دیا گیا ، تاریکی پھیلنے کی وجہ سے میں حملہ آوروں کو نہیں دیکھ سکا۔اسرائیلی پولیس کا کہناہے کہ اس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔فلسطینی حکام نے واقعے پر تبصرہ نہیں کیا ۔

Comments (0)
Add Comment