مشرف کی سیاسی جماعت اے پی ایم ایل عملا ختم

اسلام آباد(امت نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) عملی طور پر ختم ہوگئی۔پارٹی سربراہ ڈاکٹر امجد سمیت اےپی ایم ایل کےتمام عہدیدارمستعفی ہوگئے ہیں جس کےبعدپارٹی میں صرف خاتون جنرل سیکریٹری رہ گئی ہیں۔پرویزمشرف انتخابی نااہلی کے باعث پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور وہ قریبی عزیز ہدایت اللہ خیشگی کوپارٹی چیئرمین بنانےکےخواہشمند ہیں حالانکہ ہدایت اللہ خیشگی اے پی ایل ایم کے رکن بھی نہیں۔ذرائع کےمطابق پرویزمشرف کےہدایت اللہ خیشگی کے لیے اصرار پر پارٹی میں بغاوت ہوئی جس کے بعد سب ہی عہدیدار مستعفیٰ ہوئے۔ڈاکٹر امجد نےبھی آل پاکستان مسلم لیگ کےختم ہونےکی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ پرویز مشرف سے اصولوں پراختلاف کرکےمستعفی ہوئےہیں اور جلدہی آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment