بھارت میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے نماز پڑھنے پرامام گرفتار

نئی دہلی (این این آئی)مسجد کے امام نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے نماز ادا کرکے پولیس کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔بھارتی میڈیارپور ٹ کے مطابق اس شخص کی شناخت رفیق احمد کے نام سے ہوئی تھی۔گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کے دوران علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ لوگوں نے مودی مخالف نعرے بھی لگائے۔

Comments (0)
Add Comment