انقرہ (ایجنسیاں)ترکی کی قید سے رہائی پانے والا امریکی پادری اینڈریو برنسن وطن روانہ ہو گیا،امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکی مزید امریکیوں کو بھی رہا کردے گا۔سوشل میڈیا پر پیغام میں مائیک پومپیو نے کہا کہ پادری اینڈریو امریکہ آرہے ہیں ، امید ہے کہ ترک حکومت جلد ہی دیگر امریکی شہریوں اور محکمہ خارجہ کے مقامی عملے کو بھی رہا کردے گی ۔