ملک بھرمیں10نئی ٹرینیں چلانے کے انتظامات مکمل

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان ریلوے نے ملک کے مختلف حصوں میں سفری سہولیات اورمحصولات میں اضافے کیلئے اس سال کے آخر تک10 نئی ٹرینیں چلانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ وزارت ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ حکومت کے 100 روزہ پلان کے تحت وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے پہلے سے ہی3مسافرٹرینوں میانوالی ریل کار،راولپنڈی ایکسپریس اورفیصل آبادنان سٹاپ کاآغاز کردیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ عنقریب موہنجوداڑوایکسپریس، روہی ایکسپریس اورکراچی سے پشاور تک کم آمدنی والے افرادکے لئے ٹرین کا آغاز کیا جائے گا۔موہنجوداڑواورروہی ایکسپریس16اکتوبر سے ٹریک پرآ جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز مال بردار ٹرینوں کی تعداد 10 سے 15 تک بڑھانے کی بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment