لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ آشیانہ ہاؤسنگ سیکنڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے نیب کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں نواز شریف کے علاوہ ،شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ، دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز شریف ،سلمان شہباز اور بہو زینب شامل تھے ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف کی صحت او ر کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔