روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میںمزید50پیسےکا اضافہ

کراچی (این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاتاہم انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید40پیسے اورقیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید131.40روپے سے بڑھ کر131.80روپے اورقیمت فروخت131.80روپے سے بڑھ کر132.30روپے ہوگئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی۔ہفتہ کویوروکی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں مزید50پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں مزید1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید149.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت153.00روپے سے گھٹ کر152.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید171.00روپے سے گھٹ کر170.00روپے اورقیمت فروخت174.50روپے سے گھٹ کر173.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں10پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام رہا۔

Comments (0)
Add Comment