لاڑکانہ (نمائندہ امت) سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے شہر جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ انتخاب لاڑکانہ کے گنجان آباد مرکزی علاقے کوثر مل محلہ، حیدری محلہ، حسینی محلہ، ایوب کالونی، صدیقی کالونی سمیت دیگرعلاقوں میں گزشتہ کئی روز سے ڈرینج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہونے سے ہزاروں کی آبادی میں گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں۔