سیمنٹ کی قیمت1ماہ میں 110 روپے بڑھ گئ

راولپنڈی ( رپورٹ، اسد اللہ ہاشمی )ٹیکسوں کی بھرمار اور ڈالر کی قیمت بڑھنے سے سیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ ایک ماہ میں سیمنٹ کی بوری میں 110 روپے اضافہ سے قیمت 630 روپےہوگئی ۔مکانات کی تعمیرات میں 5 سے10 لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا۔ سیمنٹ ڈیلرز نےقیمتیں مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔سیمنٹ کا کاروبار کرنے والوں نے قیمتیں بڑھنے سے کاروبار متاثر ہونے کا شکوہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نےاقتدارمیں آتےہی مکان کی تعمیرمیں استعمال ہونے والےسامان ریت بجری سیمنٹ کی قیمتوں میں 20فصید اضافہ کردیا گیاہےنئےٹیکسوں سے520روپےوالی سیمنٹ کی بوری 630روپےکی کردی گئی اسی طرح32ہزارمیں 800فت بجری ملنے والی35ہزارروپےمیں فروخت کی جارہی ہےجبکہ اینٹوں کا8ہزارروپےمیں ملنےوالاڈمپر9ہزار روپےکردیاگیا جس کے باعث غریبوں کامکان بنانےکاخواب ہی رہ گیاجبکہ 17لاکھ روپےمیں تعمیرہونےوالا مکان اب 22لاکھ روپےمیں تعمیر ہونےلگا۔ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ سیمنٹ سمیت اینٹ ، بجری ، ریت تمام چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں ۔ سیمنٹ کی قیمت بڑھنے سے مکانات کی تعمیر میں ہونے والے مٹیریل مہنگا ہونے سےلاگت بڑھ گئی ہے جس سے کاروبار کو نقصان ہوا ہے ایسے میں کام کرنامشکل ہوگیا ہے ۔ تمام اشیاء بڑھنے سے میسن اور مزدور کی دیہاڑی بھی بڑھ گئی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ سیمنٹ سمیت تمام اشیاء سے ٹیکس ختم کرے تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی ہو۔ جبکہ دوسری جانب مکانات تعمیر کرانے والے مالکان محمد شریف ، سکندر خان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر سیمنٹ ، بجری ، ریت سمیت تما م مٹیریل مہنگا ہو گیا ہے جس سے گھر بنانے کا بجٹ بہت متاثر ہوا ہے ۔ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی تمام ضروریات زندگی کی چیزوں کو مہنگا کر دیا ہے جس سے عام آدمی زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدارنےہمیں مکان بنانے کیلئے 17 لاکھ روپےکاتخمینہ دیاتھالیکن اب موجودہ قیمتیں بڑھنے سےاس میں 5 لاکھ روپےکا اضافہ ہوجائےگا جو کہ ہمارےاوپرایک اضافی بوجھ ہے۔موجودہ حکومت کےبرسراقتدار آتے ہی سیمنٹ کی قیمت میں 110روپےاضافہ ہوگیا۔گزشتہ ماہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 520روپےتھی جو اب بڑھ کر 630 روپےہو گئی ہے ۔ سیمنٹ کی قیمت بڑھنے سے نئے مکانوں کی تعمیراتی لاگت میں بھی 5 لاکھ روپےتک اضافہ ہو گیاہےجو کہ غریب کےلئےایک خواب ہی بن گیاہے ۔

Comments (0)
Add Comment