اسلام آباد(نمائندہ امت)امریکی سفارت خانہ1کروڑ 10 لاکھ روپے کا نا دہندہ نکلا،سفارت خانے کے ذمہ پانی کے بلوں کی مد میں بقایا جا ت ہیں وفا قی تر قیا تی ادرے (سی ڈی اے ) کی جانب سے نو ٹسز بھیجنے کے با وجو د ادائیگی نہ کی گئی جبکہ تعلیمی اداروں ،رہا ئشی عما رتوں اور کمر شل پلازوں کے ذمہ بھی 1ارب 60 کروڑ روپے کے بقا یا جا ت ہیں تفصیلا ت کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کے حصول میں ناکامی سے بڑا مالیاتی خسارہ سامنے آیا ہے 1.9 ارب روپے کا یہ ٹیکس ، پراپرٹی ، واٹر اور اس سے منسلک مدوں میں اکٹھے کیاجانا تھا جو مختلف رہائشی عمارتوں ، کمرشل پلازوں ، تعلیمی اداروں سے وصول کیاجانا تھا سی ڈی اے ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں 111ملین روپے سینکڑوں رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی مد میں 828 ملین روپے ، ورکرز ویلفیئرز فنڈز کی مد میں اکیس ملین روپے ، باون ارب روپے میڈیا گروپوں پر ، 678 ملین روپے تعلیمی اداروں اور گیارہ ملین روپے امریکی سفارتخانے کے ذمہ واجب الادا ہیں جو پانی کی مد میں ہیں بقایا جات کی مد میں ہیں ادارے کی جانب سے ڈیفالٹرز کو باقاعدہ نوٹسز بھیجنے کے باوجود یہ ادائیگی کی جانی ابھی باقی ہے ذرا ئع کے مطابق سی ڈی اے کے اعلی افسران کی جانب سے سفا رش کی گئی ہے کہ قانونی چارہ جوئی کیلئے کیس کو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے پاس بھیجا جائے تاکہ بقایا جات کی موثر ریکوری ہوسکے اس کے علاوہ ٹھوس پالیسیاں اور طریقہ کار اپنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔