حیدر آباد (امت نیوز)ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز19سالہ محمد خان سیکورٹی حصار توڑ کر دوڑتا ہوا گرائونڈ میں داخل ہوا اور ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر اْسے دبوچ لیا اور بھارتی کپتان سے دور کردیا۔