حیدرآباد (بیورو رپورٹ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انتقام کا ادارہ بن گیا ہے۔ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ ملک سمیت کسی بھی صوبہ میں یکساں بلدیاتی نظام ممکن نہیں ہے ، کیونکہ ہر صوبہ کے حالات اور زمینی حقائق قطعی مختلف ہیں۔