چنیوٹ(نمائندہ امت)چارہ کاٹتے خاتون کا مشین میں ہاتھ آنے سے انگلیاں کٹ گئیں تفصیلات کے مطابق جھمرہ روڈ احمد آباد میں چالیس سالہ خاتون زرینہ بی بی زوجہ محمد نواز اپنے جانوروں کے لیے گھر میں چارہ کاٹ رہی تھی کہ مشین میں ہاتھ آنے سے ہاتھ کی پانچوں انگلیاں کٹ گئیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔