راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے جس میں گزشتہ روز بھی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر چری کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ خیام شدید زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں مؤثر کارروائی کی۔