باجوڑ میں شہباز شریف کے گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ(نمائندہ امت) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گرفتاری کیخلاف باجوڑ میں احتجاجی مظاہرہ ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، فوری رہا کیا جائے، حکومت کو انتقامی کاروائیوں سے اجتناب کرنا چاہیے ۔نواز شریف کے بعد شہباز شریف پر بھی کچھ ثابت نہیں ہوگا۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا۔ حکومت آئی ایم ایف سے اب کس منہ سے قرضہ لے رہے ہیں وزیر اعظم اپنے ویژن میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) قبائلی اضلاع کے ترجمان عبدالمنان جانباز نے باجوڑ تحصیل خار صدیق آباد میں شہباز شریف کے گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی ریلی میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرادیئے ہیں کرپشن ختم کرنے کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو دھوکہ دیا وزیر اعظم عمران خان کے اعلانات جھوٹے نکلے ہیں ڈالر کی قیمت میں آضافہ سے نہ صرف صنت و تجارت متاثر ہو گی بلکہ مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوگااور عام آدمی کی زندگی پر بہت اثرات مرتب ہونگے لیگی رہنماوں نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے رہائی کا مطالبہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment