دادو (نمائندہ امت)وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے حوالے سے عوام کو تعجب ہو سکتا لیکن ہمیں نہیں، ہم نے تو بہت پہلے ہی کہا تھا کہ یو ٹرن پارٹی سے کام نہیںہوگا ۔بلاول بھٹو اٹھارہ ویں ترمیم کے حوالے سے واضح موقف دے دیا ہے، اسے کوئی بھی تبدیل نہیں کر سکتا ۔گزشتہ روز دادو کے گاؤں پپری میں ڈاکٹر سید سکندر علی شاہ ،در محمد خان بوذدار ،اور آبپاشی کے غلام رسول ببرسے لواحقین کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہبا شریف کی ضمنی انتخابات کے دوران گرفتاری خوش آئند نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی تو آچکی ہے لیکن حکومت بھینسیں بیچ رہی ہے اور گاڑیاں تلاشی کررہی ہے لیکن ان کے پاس عوامی فلاح وبہبود کا کوئی پروگرام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہاو¿سنگ اسکیم کا اعلان تو کردیاگیا لیکن 50لاکھ گھروں کی اصل قیمت کیا ہوگی ۔ایف بی آر کا خرچہ اس سے زیادہ ہے جب کہ گھر بنانے کے اخراجات اس میں شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیاہے ٹھیک ہے جب کہ واٹر پلانٹ بند ہونے کی ذمہ درنگراں حکومت ہے ۔