پشاور ( نمائندہ امت) پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر پر دہشتگردوں نے ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب حملہ کیا تاہم جوابی فائرنگ سے دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئےدہشتگردوں کی تعداد 3 سے 4 تھی جبکہ حملے میں سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے ۔ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جوابی فائرنگ سے دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے دہشتگردوں کی تعداد تین سے چار تھی جبکہ اس حملے کے نتیجہ میں سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے ۔ائیر فورسز بیس کیمپ کے قریب فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ا یس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب پی اے ایف بڈ بیر بیس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال اور دیگر سینئر افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور ائر فورس کے اعلی حکام سے اس بابت ملاقات کی ہے۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جو اصل حقائق معلوم کرکے رپورٹ کریں گے۔ واقعہ میں مذید کسی بھی پیش رفت کے بارے میں میڈیا کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔