جمشیددستی نے این اے 184سے پی پی ایم این اے نوابزادہ افتخارکی اہلیت چیلنج کردی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )جمشید دستی نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی،عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن اور نوابزادہ افتخار کو فریق بنایا گیا ہے، این اے 184 مظفر گڑھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر نوابزادہ افتخار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوابزادہ افتخار نے بینک ڈیفالٹ کے حقائق چھپائے، نوابزادہ افتخار بطور ضامن ڈیفالٹر ہیں۔

Comments (0)
Add Comment