حب ( نمائندہ امت) گڈانی پولیس نے شپ یارڈ کے پلاٹ نمبر 9/10 میں ناکارہ بحری جہاز کی کٹائی کے دوران لگنے والی آگ کے واقعے کا مقدمہ پلاٹ مالک عالم خان ٹھیکدار سلطنت خان اور جمعدار رحیم خان کیخلاف درج ہوگیا۔ مقدمہ احتیاطی تدابیر اور سیفٹی انتظامات کے بغیرجہاز کے آئل روم کی کٹنگ کے دوران آگ بھڑکنے پر درج کیا گیا واقعے میں سات مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔